Advertisement

بجلی کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے اضافے کی منظوری

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے اضافے کی منظوری دے دی ہے، یہ اضافہ ڈسکوز کے مالی 24-2023 کی دوسری سہ ماہی میں ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

نیپرا نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ اس اضافے سے بجلی صارفین پر 85ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

اس اضافے کا اطلاق اپریل، مئی اور جون 2024 کے ماہ کے بلوں پر ہو گا۔

 ڈسکوز نے نیپرا کوسہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی درخواست  دی تھی، اتھارٹی نے مالی سال 24-2023 کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر 14 فروری کو عوامی سماعت کی تھی۔

Advertisement

نیپرا کے مطابق اس کا اطلاق ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن  صارفین پر ہوگا۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ نوٹیفکیشن سے پہلے وفاقی حکومت کو مطلع کر دیا گیا ہے.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی کابینہ نے پیکا آرڈیننس میں ترامیم کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی
شہدائے وطن کی یاد میں الحمرا آرٹس کونسل میں شاندار تقریب
وزیراعظم کا آزادکشمیر کےلیے 23 ارب روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان
ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، پاسپورٹ مافیا کے5ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
’’حکومت یا کوئی اور ریاستی ادارہ عدلیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا‘‘
معطل ہونے والے اراکین کی تنخواہیں اورمراعات روک دی گئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version