Advertisement

سرفراز بگٹی وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب

سرفراز بگٹی

بلوچستان کے عوام ہمیشہ اپنی سیکیورٹی اداروں کے پیچھے کھڑے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان

سرفراز بگٹی وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی کا اجلاس  ہوا جس میں وزیر اعلیٰ کا انتخاب کیا گیا۔

میر سرفراز بگٹی 41 ووٹ  حاصل کرکے وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہوئے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار میر سرفراز بگٹی گزشتہ روز بلا مقابلہ وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب ہو گئے تھے۔

اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے انتخاب کے لیے جمعہ کو 9 بجے سے شام 5 بجے تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے جانے تھے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ مقررہ وقت تک پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی میر سرفراز بگٹی کے سوا کسی بھی دوسرے امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے۔

عبدالخالق اچکزئی کا کہنا تھا کہ کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد میر سرفراز بگٹی کے کاغذات درست قرار دیے گئے اور اس طرح میر سرفراز بگٹی بلامقابلہ بلوچستان کے بلامقابلہ و زیر اعلیٰ منتخب ہو گئے تھے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے باقاعدہ انتخاب کے لیے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج صبح مقرر کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version