چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں نہ ہونے پر یقین کرنے کی کوئی وجہ نہیں، پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ چمپئینز ٹرافی پاکستان میں نہ ہونے پر یقین کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
خلیجی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پرامید ہے کہ وہ اگلے سال چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا ایک وفد پیر کو پاکستان پہنچے گا جو اس باوقار ٹورنامنٹ کی جاری تیاریوں کا جائزہ لے گا۔
بھارت نے گزشتہ سال ایشیا کپ کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا تھا۔
وفد جس میں ایک سیکیورٹی ماہر بھی شامل ہوگا، کراچی، لاہور اور راولپنڈی پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے تمام مجوزہ مقامات کا دورہ کرے گا۔
پاکستان کو 1996 کے ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت اور سری لنکا کے ساتھ مشترکہ طور پر کرنے کے بعد پہلی بار آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ وفد کو تیاریوں پر بریفنگ دی جائے گی، وہ کراچی، لاہور اور راولپنڈی کے مقامات کا دورہ کریں گے اور چیمپیئنز ٹرافی کی اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لیں گے۔
گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی) کے ایک وفد نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا تاکہ اپریل کے وسط میں پانچ ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں کے لئے اپنی ٹیم کے دورہ پاکستان کے لئے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا جاسکے۔
محسن نقوی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں شیڈول کے مطابق ہوگی۔
یہ پوچھے جانے پر کہ اگر بھارتی حکومت اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کرتی ہے تو کیا پاکستان اس کے جواب پر غور کرے گا، نقوی نے کہا کہ ہم اس طرح کے امکانات پر بات کیوں کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹورنامنٹ اور اس کے تکنیکی پہلو پر دبئی میں ہماری اچھی میٹنگ ہوئی اور جہاں تک ہمارا تعلق ہے تو ہمیں کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ ایونٹ پاکستان میں منعقد نہیں ہوگا لہذا دیگر حالات پر بھی تبادلہ خیال کیوں کیا جائے۔
یاد رہے کہ بھارت نے گزشتہ سال اگست میں ایشیا کپ کے لیے اپنی ٹیم بھیجنے سے انکار کر دیا تھا جس کی وجہ سے کئی میچ سری لنکا منتقل کیے گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

