Advertisement

لاپتہ ماہی گیروں کے لیے سرچ آپریشن میں اہم کامیابی

لاپتہ ماہی گیروں کے لیے سرچ آپریشن میں اہم کامیابی

کراچی: پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے لاپتہ ماہی گیروں کے لیے سرچ آپریشن میں اہم کامیابی حاصل ہوگئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کو کشتی الاسد کے لاپتہ ماہی گیروں کے لیے سرچ آپریشن میں اہم کامیابی حاصل ہوئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے بقیہ 4 لاپتہ ماہی گیروں کے جسد خاکی بھی کھلے سمندر سے نکال لیے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ لاپتہ ماہی گیروں کی کشتی 5 مارچ کو کھلے سمندر میں ہجامڑو کریک کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی تھی، پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کے ہوائی جہاز، ہیلی کاپٹرز، بحری جہاز اور  فاسٹ بوٹس کے ذریعے ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کے یونٹس نے گذشتہ روز دس لاپتہ ماہی گیروں کے جسد خاکی ڈھونڈ نکالے تھے جب کہ تمام لاپتہ ماہی گیروں کے جسد خاکی سمندر سے نکال کر متعلقہ سول حکام کے حوالے کیے جاچکے ہیں۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کا لاپتہ ماہی گیروں کے لیے مشترکہ سرچ آپریشن کھلے سمندر میں ماہی گیروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا غماز ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version