Advertisement

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا یوٹیلیٹی اسٹور کا دورہ

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نارووال میں یوٹیلیٹی اسٹور کا دورہ کیا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے نارووال میں یوٹیلیٹی اسٹور کا دورہ کیا اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت نے ماہ رمضان میں عوام کے لئے ساڑھے 12 ارب روپے کی سبسڈی دی ہے اور آٹا، گھی، چینی اور دوسری اشیاء وافر مقدار میں یوٹیلیٹی سٹور پر موجود ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا معاشی چیلنج ہے کہ پورا ملک کا کاروبار ادھار پہ چل رہا ہے، وفاقی حکومت کو ٹیکس کی صورت میں ریونیو ملتا ہے اس میں 1 ہزار ارب مزید قرضہ لیکر قرضہ ادا کیا جاتا ہے۔

یہ ایک پھندا ہے جس میں ہم پھنسے ہوئے ہیں، 4 سالوں میں جو بانی پی ٹی آئی کی حکومت پاکستان کی معشیت کا کباڑہ کرکے گئی ہے آج اس کے شکنجے میں پوری قوم آئی ہوئی ہے۔

Advertisement

عمران خان جب یہ تباہی کررہا تھا جو ہم اپوزیشن کے پلیٹ فارم سے چیخ چیخ کر کہ رہے تھے کہ اس کی نااہلی کی قیمت کئی سال قوم کو ادا کرنا پڑے گی۔

2 سالوں میں اصلاحات کے جب نتائج آئیں گے ملک کی معیشت دوبارہ اپنے پاوں پہ کھڑا ہو گی، حکومت کے خزانے میں پیسے آئیں گے تو ہم سبسڈی دینے کے قابل ہوں گے ۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعلق حکومت سے نہیں بین الاقوامی مارکیٹ کے نرخوں سے ہے، اگر روپیہ ڈی ویلو ہوگا اور عالمی منڈی میں اضافہ ہوتا ہے تو قدرتی طور پر ہمیں بھی تیل مہنگا کرنا پڑتا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے مزید کہا کہ ہم اپنی ضرورت کے مطابق تیل امپورٹ کرتے ہیں اس لئے اس پر ہمارا اختیار نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version