ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت مقابلہ، ٹکٹوں کی قیمتوں میں تین گناہ اضافہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت مقابلہ، ٹکٹوں کی قیمتوں میں تین گناہ اضافہ
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت مقابلے کے ٹکٹوں کی قیمتیں ون ڈے ورلڈکپ سے بھی تین گناہ زیادہ بڑھ گئیں۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں تین ماہ سے بھی کم کا وقت رہ گیا ہے جب کہ وقت بڑھنے کے ساتھ ساتھ پاک بھارت شائقین کے جوش و خروش میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
امریکہ میں ہونے والے اس ٹاکرے کے لیے بے چینی بڑھنے لگی ہے جب کہ ساتھ ہی ٹکٹوں کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگی ہیں۔
امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 9 جون کو نیویارک میں ہونے والے پاک بھارت مقابلے کے ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں جو کہ اب مارکیٹ میں اپنی اصل قیمت سے بھی دگنی سے بھی قیمتوں میں دستیاب ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کچھ ویب سائٹس ٹکٹوں کو خرید کر دوبارہ فروخت کرتی ہیں جس میں کچھ ٹکٹس ایسی بھی ہیں جس کی قیمت 6 کروڑ پاکستانی روپے سے بھی زیادہ ہے۔
ان ویب سائٹس کے مطابق وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 1کروڑ 11 لاکھ تک ہے جو کہ پلیٹ فارم کی فیس کو شامل کرکے ا کروڑ 39 لاکھ تک پہنچ جاتا ہے جب کہ سب سے سستا ٹکٹ 3 لاکھ 49 ہزار روپے تک ہے۔
واضح رہے کہ یہ قیمتیں آئی سی سی مینز ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے سب سے مہنگے ٹکٹ سے بھی تین گناہ زیادہ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

