Advertisement

علی امین گنڈا پورکی ضمانت قبل از گرفتاری کی در خواست منظور

علی امین گنڈا ہور

علی امین گنڈا پورکی ضمانت قبل از گرفتاری کی در خواست منظور

انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے علی امین گنڈا پورکی ضمانت قبل از گرفتاری کی در خواست منظورکرلی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں وزیراعلٰی خیبرپختون خوا علی امین گنڈاپورکی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

 وکیل راجہ ظہورِ الحسن نے مؤقف پیش کیا کہ علی امین گنڈاپور ایف آئی آر میں نامزد ہیں مگر ان کا کردار کوئی نہیں۔ علی امین گنڈاپور موقع پر موجود ہی نہیں تھے۔

وکیل راجہ ظہورِ الحسن نے مؤقف اپنایا کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف پچاس ایف آئی آر درج ہوئیں۔ علی امین گنڈاپور کو عدالت تک پہنچنے بھی نہیں دیا جاتا رہا۔

عدالت نے کہا کہ پچاس ہزار روپے کی شورٹی جمع کروا دیں۔

Advertisement

عدالت نے علی امین گنڈا پور کی ضمانت قبل از گرفتاری کی در خواست 17 اپریل تک منظورکرلی۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں علی امین گنڈاپور تھانہ گولڑہ میں درج مقدمہ میں ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ کی عدالت میں پیش ہوئے۔

علی امین گنڈا پورکے وکیل کی جانب سے وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے جانے کی استدعا کرتے ہوئے وکیل راجہ ظہورالحسن نے کہا کہ علی امین گنڈاپور الیکشن مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکے۔

عدالت نے علی امین گنڈاپورکے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے تھانہ گولڑہ میں درج مقدمے کی سماعت 17 اپریل تک ملتوی کر دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version