Advertisement

وفاقی وزیر داخلہ کی وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور سے ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور سے ملاقات کی۔

ملاقات میں صوبے میں امن و امان اور سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا۔

محسن نقوی اورعلی امین گنڈا پور نے چینی شہریوں کی ہلاکت پرافسوس کا اظہار کیا اور چینی شہریوں کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور حملے کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ چینی شہریوں پر حملے کےعناصر قرار واقعی سزا سے نہیں بچ سکیں گے، انہوں نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے موثر رابطوں کی ہدایت کی۔

Advertisement

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزید کہا کہ پوری طاقت سے ملک دشمنوں کو جواب دیں گے، دہشتگردی کے خلاف جنگ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے، خیبر پختونخوا کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔

اس موقع پر خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ خیبرپختونخوا دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثرہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version