کینیڈا میں 4 بچوں سمیت 6 افراد کا بہیمانہ قتل

کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں 4 بچوں سمیت 6 افراد کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں چار بچوں سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد ملک بھر میں ہلچل مچ گئی ہے جہاں بڑے پیمانے پر قتل کے واقعات شاذ و نادر ہی ہوتے ہیں۔
پولیس نے فوری طور پر ایک شخص کو گرفتار کیا اور کہا کہ ان اموات کا گھریلو یا قریبی ساتھی کے تشدد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
پولیس سربراہ ایرک اسٹبز نے کینیڈین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کو بتایا کہ یہ منظر واضح طور پر خوفناک ہے۔
اوٹاوا کے میئر مارک سٹکلف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ ہمارے شہر کی تاریخ میں تشدد کے سب سے حیران کن واقعات میں سے ایک ہے۔
دس لاکھ کی آبادی والے اوٹاوا میں 2023 میں 14 اور 2022 میں 15 قتل ہوئے۔
ہلاک ہونے والے افراد جنوب مغربی مضافاتی علاقے برہیون میں ایک گھر کے اندر پائے گئے تھے اور ان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
میئر مارک سٹکلف نے ایک بیان میں کہا کہ پولیس بدھ کو مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے سے کچھ دیر قبل ہنگامی کال کے بعد موقع پر پہنچ گئی۔
کینیڈا میں بڑے پیمانے پر قتل عام بہت کم ہوتا ہے۔ دسمبر 2022 میں ٹورنٹو کے مضافاتی علاقے میں ایک شخص نے پانچ افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔
اسی سال ستمبر میں مغربی صوبے ساسکیچیوان میں ایک شخص نے چاقو کے وار کر کے 11 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ پولیس کی جانب سے گرفتار کیے جانے کے فورا بعد ہی اس کی موت کوکین کی زیادہ مقدار کی وجہ سے ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News