وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا جوہری توانائی سربراہی اجلاس سے خطاب

پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برسلز میں جوہری توانائی سربراہی اجلاس سے خطاب کیا۔
تفصیلات کے مطابق بیلجیئم کے شہر برسلز میں ہونے والے جوہری توانائی سربراہی اجلاس میں پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خطاب کیا۔
اپنے خطاب میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان آئی اے ای اے کا فعال شراکت دارہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ جوہری توانائی کے پُرامن مقاصد کے لیے اپنے تجربات دنیا سے شیئر کرنے کو تیار ہے۔
وزیر خارجہ نے بیلجیئم حکومت اورآئی اے ای اے کا اجلاس کےانعقاد پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ انرجی سیکیورٹی ترقی یافتہ، ترقی پذیرممالک کےلیےاہم ترجیح ہے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہمیں صاف اورسستی توانائی کی ضرورت ہے اور ماحول دوست جوہری توانائی مستقبل کے لیے قابل عمل حل پیش کرتی ہے۔
کوپ 28 اجلاس میں کم اخراج والی ٹیکنالوجی میں جوہری توانائی کی توثیق کی تھی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

