Advertisement

حمزہ شہباز اور خواجہ آصف سمیت 41 اراکین اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج

حمزہ شہباز اور خواجہ آصف

حمزہ شہباز اور خواجہ آصف سمیت 41 اراکین اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج

نون لیگی رہنما حمزہ شہباز اور خواجہ محمدآصف سمیت 41 اراکین اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں این اے 117 لاہور سے عبدالعلیم خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی چیلنج کیا گیا ہے۔ این اے 117 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ناکام امیدوارعلی اعجاز نے عبدالعلیم خان کی کامیابی چیلنج کیا۔

این اے 118 سے حمزہ شہباز شریف کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو بھی چیلنج کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ ناکام امیدوارعالیہ حمزہ ملک نے حمزہ شہباز شریف کے خلاف ٹریبیونل سے رجوع کیا۔

پی پی 152 لاہورسے ملک محمد وحید کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی چیلنج، پی ٹی ائی کے حمایت یافتہ ناکام امیدوار نعمان مجید نے الیکشن ایپلٹ ٹربیونل سے رجوع کیا۔

این اے 71 سیالکوٹ سے لیگی رہنماء خواجہ محمد آصف کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ ناکام امیدوار ریحانہ امتیازڈار نےچیلنج کیا۔ این اے 70 سیالکوٹ سے ایم این اے چوہدری ارمغان سبحانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی چیلنج کیا گیا۔

Advertisement

این اے 75 ناروال سے ایم این اے انوار الحق چوہدری، پی پی 11 روالپنڈی سےایم پی اے عمران الیاس، پی پی 48 سیالکوٹ سے ایم پی اے خرم خان ورک سمیت دیگر اراکین اسمبلی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن چیلنج ہوئے

لاہورہائیکورٹ کے گریڈ 21 کے آفیسر رجسٹرار ٹربیونل عرفان احمد نیازی نے درخواستیں وصول کیں ہیں۔ عطاء اللہ تارڑ،  سیف الملوک کھوکھر سمیت 41 اراکین اسمبلی کی کامیابی کے نوٹفکیشن چیلنج ہوچکے ہیں۔

عام انتخابات 2024 میں کامیاب ہونے ہونے والے ارکان کیخلاف انتخابی عذرداریاں دائر ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن اپلیٹ ٹریبونل انتخابی عذرداریوں کی اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
رامسوامی میں ڈمپر گردی؛ موٹرسائیکل سوار جاں بحق، گورنر سندھ کا نوٹس
ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، پی آئی اے کا آپریشن بحالی کی طرف گامزن
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version