Advertisement

میرعلی میں دہشتگردوں کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

شمالی وزیرستان

میرعلی میں دہشتگردوں کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں دہشت گردوں کے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 6 دہشتگردوں نے میر علی میں سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا ابتدائی حملہ ناکام بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ابتدائی حملہ ناکام ہونے کے بعد دہشت گردوں نے اسلحے سے لدی ہوئی گاڑی چوکی سے ٹکرا دی۔ چوکی سے گاڑی ٹکرانے کے بعد متعدد خودکش دھماکے کیے گئے۔ خود کش حملوں کے نتیجے میں چوکی کی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے شدید تبادلے کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل کاشف اور کیپٹن احمد بدرسمیت سات جوان شہید ہوگئے، جوابی کارروائی میں 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ شہدامیں خیبرسےتعلق رکھنےوالےحوالدارصابرلکی مروت کےنائک خورشید، ضلع پشاورکےسپاہی ناصراورکوہاٹ کےسپاہی راجہ نے بھی جام شہادت نوش کیا۔ ایبٹ آبادکےسپاہی سجادبھی دہشتگردوں کےحملےمیں شہیدہوئے۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں 39 سالہ لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی کا تعلق کراچی سے تھا، 23 سالہ شہید کیپٹن محمد احمد بدر کا تعلق تلہ گنگ سے تھا۔ میرعلی میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز وطن عزیزسے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی عظیم قربانیاں دہشت گردی کے خلاف عزم کو تقویت بخشتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version