Advertisement

نائجیریا میں اغوا کیے گئے 130 سے زائد طالب علموں کو رہا کر دیا گیا

نائجیریا میں دو ہفتے قبل اغوا کئے گئے 130 سے زائد طلباء کو رہا کر دیا گیا ہے۔

نائجیریا میں رواں ماہ کے اوائل میں ایک اسکول سے مسلح افراد کی جانب سے اغوا کیے گئے 130 سے زائد طالب علموں کو تاوان کی ڈیڈ لائن سے چند روز قبل ہی رہا کر دیا گیا ہے۔

7 مارچ کو ریاست کدونا میں ہونے والا اغوا کئی سالوں میں ہونے والے اس طرح کے سب سے بڑے حملوں میں سے ایک تھا اور اس نے قومی سطح پر سلامتی کے بارے میں شور مچایا تھا۔

نائجیریا کی حکومت کے ترجمان عبدالعزیز نے اتوار کے روز میڈیا کو بتایا کہ 7 مارچ کو ریاست کادونا کے گرد آلود قصبے کوریگا سے اغوا کیے گئے طالب علموں کی رہائی کے لیے ‘بہت زیادہ محنت’ کی گئی۔

انہوں نے رہائی پانے والے طالب علموں کی سرکاری تعداد 137 بتائی ، جو زیادہ تر میڈیا رپورٹس میں 286 طلباء اور عملے کے ایک رکن کے اعداد و شمار سے بہت کم ہے۔

Advertisement

انہوں نے دعویٰ کیا کہ میڈیا رپورٹس غلط ہیں لیکن انہوں نے مزید تفصیلات نہیں دیں۔

اس سے قبل اتوار کے روز شمال مغربی ریاست کادونا کے گورنر اوبا سانی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ یرغمالیوں کو ملک کے قومی سلامتی کے مشیر کے تعاون سے ‘سیکیورٹی آپریشنز’ کے بعد رہا کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version