Advertisement

پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

پی ٹی آئی کو بڑا سیاسی دھچکا لگ گیا

پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی کا بول نے پتہ لگا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس ہنگامہ آرائی کا شکار رہا اور دوران اجلاس کور کمیٹی اراکین ایک دوسرے کے خلاف تنقید کے نشتر چلاتے رہے۔

اجلاس میں شیرافضل اور نیاز اللہ نیازی کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی اور بات دھمکیوں تک جا پہنچی۔

پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیرافضل مروت کو کوئی استاد لگانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ شیرافضل مروت کےساتھ کسی سمجھ دار کو ہونا چاہیے جو اسے پڑھائے سمجھائے، اپنے ہی لوگوں پر شیرافضل مروت اٹیک کر رہے ہیں۔

Advertisement

شیر افضل مروت نے کہا کہ میرے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے، کوئی باہر نکلتا نہیں ہے سب چھپے ہوئے ہیں۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ میں نے پی ٹی آئی کو فرنٹ سے لیڈ کیا ہے اور میرے خلاف ہی اپنےاراکین باتیں کرتے ہیں۔

کور کمیٹی کے اجلاس میں شرکاء نے کہا کہ شیر افضل مروت مینڈیٹ سے ہٹ کر بات کرتے ہیں، 2 ماہ میں پی ٹی آئی کا بیانیہ بنتا ہے لیکن شیر افضل مروت ختم کر دیتے ہیں۔

اجلاس میں ‏شیر افضل مروت کو روکنے کی کوشش میں نیاز اللہ نیازی سے تلخ کلامی بھی ہوئی اور سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

شیر افضل مروت نے نیاز اللہ نیازی کو کہا کہ باہرآؤ تمہیں میں بتاتا ہوں، جس پر نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ آ جاؤ باہر، مھے شعیب شاہین مت سمجھنا۔

شیر افضل مروت اور نیاز اللہ نیازی کی جھڑپ کو کور کمیٹی کے اجلاس میں موجود علی محمد خان، نعیم پنجوتھا اور بیرسٹرگوہروغیرہ نے رکوایا اور معاملہ رفع دفع کرایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version