معروف فٹ بالر کو جنسی زیادتی کے جرم میں 9 سال قید کی سزا

مانچسٹر سٹی اور ریال میڈرڈ کے سابق فارورڈ روبینہو کو ان کے آبائی ملک برازیل میں 9 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اطالوی عدالت نے 40 سالہ روبینہو کو 2017 میں 22 سالہ البانوی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی میں ملوث ہونے کا مجرم قرار دیا تھا۔
وہ برازیل میں رہ رہا ہے جو اپنے شہریوں کی حوالگی نہیں کرتا۔
برازیلیا کے ججوں نے اٹلی کی درخواست پر بدھ کے روز فیصلہ سنایا کہ انہیں برازیل میں اپنی سزا پوری کرنی چاہیے۔
وکلاء کا کہنا ہے کہ وہ فیصلے کے خلاف ممکنہ اپیل تک آزاد رہیں گے۔
برازیل کے سابق بین الاقوامی کھلاڑی، جو اپنے ملک کے لئے 100 میچ کھیل چکے ہیں، جرم کے وقت اے سی میلان کے لئے کھیل رہے تھے۔
جرم ثابت ہونے کے بعد وہ 2020 میں اٹلی کی اعلیٰ ترین عدالت میں اپیل ہار گئے تھے اور 2022 میں ان کی سزا برقرار رکھی گئی تھی۔
اس کے بعد اطالوی استغاثہ نے ان کے بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
مانچسٹر سٹی کے ساتھ دو سال گزارنے والے فٹبالر نے اتوار کے روز برازیل کے ایک نیٹ ورک کو بتایا کہ یہ جنسی تعلق ‘رضامندی’ سے ہوا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

