Advertisement

فلسطین کی صورتحال پر 100 صحافیوں کا کھلا خط

فلسطین کی صورتحال پر 100صحافیوں کا حکومت پاکستان، وزارت خارجہ اور عالمی اداروں کے نام متفقہ قرارداد کی صورت میں متفقہ کھلا خط لکھا۔

اسلام آباد میں فلسطین فاونڈیشن اور نیشنل ڈیجیٹل جرنلسٹس کلب کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس منعقد کی گئی، فلسطین کانفرنس میں دس نکاتی قراردادیں منظور کی گئیں۔

قرارداد میں غزہ میں جاری 175 دن سے اسرائیلی جارحیت کی پرزور مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ یہ کانفرنس اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ سیز فائر کی اپنی قرارداد پر عمل کرائے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان اہل غزہ کی سفارتی و اخلاقی و عملی مدد کرے۔

قرارداد میں گریٹر اسرائیل کے ناپاک منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے اسلامی مزاحمتی تحریکوں کی تائید کرتے ہیں، اور مسلم ممالک اہل غزہ کے لئے عسکری اتحاد قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

Advertisement

فلسطین کانفرنس جنوبی افریقہ کی عالمی عدالت انصاف میں قرارداد کی تحسین کرتی ہے، عالمی برادری کے ممالک اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنا بند کریں۔

قرارداد میں کہا گیا کہ فلسطین کانفرنس پاکستان میں فلسطین کے حوالے سے ہوئے مظاہروں پر حکومتی تشدد کی مذمت کرتی ہے اور حکومت پاکستان جمعتہ الوداع کو عالمی یوم القدس کے دن کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کریں۔

قرارداد میں کہا گیا کہ فلسطین کانفرنس اہل غزہ کی استقامت جرات و جوانمردی کو سلام پیش کرتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہارجیت کھیل کا حصہ ہے، قومی ہاکی ٹیم نے پوری قوم کےدل جیت لیے، وزیراعظم
علی امین گنڈاپورنے بہت بدمعاشی کرلی اب مزیدنہیں کرنے دیں گے، فیصل کریم کنڈی
آصفہ بھٹوکو ڈرون سے زخمی ہونے کی وجہ سے شیخ زیداسپتال لایا گیا، یوسف رضا گیلانی
ہدف پورا کرنے کیلئے گندم کا ایک ایک دانا خریدیں گے، راناتنویرحسین
برطانیہ اور یورپ جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری
سندھ میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور ٹیکس دہندگان کے خلاف مہم شروع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version