Advertisement

کراچی میں ڈاکو راج برقرار، ایک اور نوجوان جان کی بازی ہار گیا

فائرنگ

کراچی میں ڈاکو راج برقرار ہے اور آج پاکستان سول ڈیفینس سے وابستہ زخمی نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن 15سی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فرحان دم توڑ گیا۔

فرحان کے اہلخانہ کے مطابق مقتول فرحان تین روز قبل گھر کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا، موٹر سائیکل سوار دو ملزمان گلی میں داخل ہوئے اور فرحان پر پستول تان لی۔

اہلخانہ نے کہا کہ مقتول فرحان پاکستان سول ڈیفینس ادارے سے وابستہ اور فوٹوگرافر تھا، فرحان کے قتل کے بعد مدعی خوفزدہ، مقدمہ بھی واپس لینے ارادہ رکھتا تھا۔

فرحان کے بھائی ذیشان کا کہنا تھا کہ فرحان نے بھی اپنا لائسنس یافتہ پستول نکال لیا، جسے دیکھتے ہی ایک ملزم نے فائرنگ کردی، موٹر سائیکل سوار ملزمان فرحان کا پستول بھی لیکر فرار ہوئے۔

Advertisement

پاکستان بازار پولیس نے واقعے کو دشمنی کا شاخسانہ قرار دے دیا۔ رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق افراد کی تعداد 41 تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب وزیر داخلہ، قانون و پارلیمانی امور ضیاءالحسن لنجار نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

وزیر داخلہ، قانون و پارلیمانی امور ضیاءالحسن لنجار نے ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

وزیر داخلہ، قانون و پارلیمانی امور ضیاءالحسن لنجار کی فرحان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ہدایت کی کہ مجھے فرحان کے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر رپورٹ دی جائے۔ بے گناہ شہریوں کو موبائل چوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے کہا کہ فائرنگ کے واقعہ میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version