Advertisement

وسطی غزہ میں سحری سے قبل قیامت ٹوٹ پڑی، اسرائیلی حملے میں خاندان کے 36 افراد شہید

اسرائیلی بمباری سے وسطی غزہ میں ایک گھر میں ٹوٹ پڑی جہاں سحری کے لیے موجود ایک ہی خاندان کے 36 افراد شہید ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی بمباری سے بے گھر ہونے والا طباطبی خاندان رمضان المبارک کے پہلے جمعے کی رات کے دوران وسطی غزہ میں ایک ساتھ سحری کے لیے جمع ہوا، یہ منظر جلد ہی خونریزی میں بدل گیا۔

زندہ بچ جانے والوں نے ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ایک فضائی حملہ اس عمارت پر ہوا جہاں وہ رہ رہی تھیں جب خواتین روزے سے پہلے سحری تیار کر رہی تھیں، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 36 افراد شہید ہو گئے۔

حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت، جس نے اتنی ہی ہلاکتیں فراہم کی ہیں، نے اسرائیل کو نصرات میں حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے، جبکہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

19 سالہ محمد الطباطی، جن کا بائیں ہاتھ حملے میں زخمی ہوا، نے دیر البلاح کے قریب الاقصیٰ شہدا ہسپتال میں روتے ہوئے کفن میں لپٹی لاشوں کی طرف اشارہ کر کے بتایا کہ یہ میری ماں ہے، یہ میرے والد ہیں، یہ میری خالہ ہیں، اور یہ میرے بھائی ہیں۔

Advertisement

محمد الطباطی نے مزید کہا کہ انہوں نے گھر پر اس وقت بمباری کی جب ہم اس میں تھے۔ میری ماں اور خالہ سحری کا کھانا تیار کر رہی تھیں۔ وہ سب شہید ہو گئے۔

انہوں نے یہ بات اس وقت کہی جب لاشیں اسپتال کے صحن میں پھیلی ہوئی تھیں اور پھر انہیں ایک ٹرک پر رکھ کر قبرستان لے جایا جا رہا تھا۔

اسرائیل کے زیر قبضہ مشرقی یروشلم میں مسجد اقصیٰ کے احاطے میں کشیدگی کے خدشات کے باوجود رمضان المبارک کا پہلا جمعہ پرامن طریقے سے گزرا۔

یہ حملہ حماس کے زیر انتظام حکومت کے پریس آفس کی جانب سے شمال میں غزہ شہر سے لے کر جنوب میں رفح تک 60 مہلک فضائی حملوں میں سے ایک تھا۔

حماس کے زیر انتظام سرکاری میڈیا آفس کی سلامہ ماروف نے کہا کہ یہ ایک خونی رات ہے، ایک بہت خونی رات ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version