Advertisement

بھارت میں عام انتخابات سے قبل پیاز کی برآمد پر پابندی میں غیر معینہ مدت تک توسیع

بھارتی حکومت نے عام انتخابات سے قبل پیاز کی برآمد پر پابندی میں غیر معینہ مدت تک توسیع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے پیاز کی برآمدات پر عائد پابندی میں غیر معینہ مدت کے لیے توسیع کر دی ہے، یہ اقدام عام انتخابات سے قبل اٹھایا گیا ہے اور اس سے خدشہ ہے کہ کچھ غیر ملکی منڈیوں میں پیاز کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔

متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک جو پیاز کی فراہمی میں ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بھارت سے پیاز کی درآمدات پر انحصار کرتے ہیں پابندی کے بعد سے ممکنہ طور پر قیمتوں میں اضافہ ہو گا۔

دنیا میں سبزیوں کے سب سے بڑے برآمد کنندہ بھارت کی جانب سے دسمبر میں لگائی گئی اس پابندی کی مدت 31 مارچ کو ختم ہونے والی تھی۔

تاجروں کو اندازہ تھا کہ پابندی کو ہٹا دیا جائے گا کیونکہ برآمدی پابندیوں کے نفاذ کے بعد سے مقامی قیمتیں آدھی سے بھی کم ہو گئی ہیں، جبکہ سیزن کی نئی فصل بھی مارکیٹ میں آ گئی ہے۔

Advertisement

تاہم بھارتی حکومت نے دیر گئے ایک حکم جاری کیا کہ یہ پابندی اگلے نوٹس تک برقرار رہے گی۔

ممبئی کی ایک ایکسپورٹ فرم کے ایک ایگزیکٹو نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا، ‘نئے سیزن کی فصل سے بڑھتی ہوئی رسد کے ساتھ گرتی ہوئی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے یہ توسیع حیران کن اور مکمل طور پر غیر ضروری ہے۔

پیاز پیدا کرنے والی سب سے بڑی ریاست مہاراشٹر کے کچھ ہول سیل بازاروں میں پیاز کی قیمتیں دسمبر میں 4500 بھارتی روپے سے گھٹ کر 1200  بھارتی روپے فی 100 کلو گرام رہ گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version