Advertisement

بحرین کے ساتھ فوجی تعاون کو مزید وسعت دینے کیلئے پرعزم ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف

بحرین کے ساتھ فوجی تعاون کو مزید وسعت دینے کیلئے پرعزم ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بحرین کے ساتھ فوجی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے بحرین نیشنل گارڈز کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ  نے ملاقات کی۔

آرمی چیف اور بحرین نیشنل گارڈز کے کمانڈر کی ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔ ملاقات میں دو طرفہ عسکری تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

پاک بحرین عسکری قیادت نے باہمی دلچسپی کے امور بشمول علاقائی سیکیورٹی صورتحال، انسداد دہشت گردی اور تربیتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان بحرین کےساتھ روایتی دفاعی،سفارتی اور اقتصادی تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ بحرین کے ساتھ فوجی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ خطے میں فروغ امن اور استحکام کے لیے سیکیورٹی چیلنجز پرتوجہ دیناہوگی۔

بحرینی کمانڈر نے انسداد دہشتگردی کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دفاعی،سیکیورٹی تعاون کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بڑی کامیابی، نامور گینگز ہتھیار ڈالنے پر آمادہ
علیمہ خان کیخلاف تیسری بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری؛ گرفتار کرنے کا حکم
24 کروڑ لوگوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے والوں کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، مصطفیٰ کمال
جنگ بندی معاہدہ؛ امید ہے اب امن لوٹے گا، پاکستان و افغانستان کے تعلقات معمول پر آجائیں گے، وزیردفاع
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version