Advertisement

سعودی عرب، عید الفطر کے لیے مملکت میں 6 روزہ تعطیلات کا اعلان

سعودی عرب میں سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے عید الفطر کی 6 روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت برائے انسانی وسائل و سماجی ترقی کے اعلان کے مطابق سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کو اپریل میں عید الفطر پر 4 دن کی چھٹی ملے گی۔

مملکت میں زیادہ تر ملازمین کے لیے 8 اپریل سے ایک ہفتے کی تعطیلات کا آغاز ہوگا۔

حکام نے اعلان کیا کہ زیادہ تر ملازمین کو پیر 8 اپریل (29 رمضان 1445) سے چار دن کی چھٹی ملے گی۔

چونکہ جمعہ اور ہفتہ مملکت میں ہفتے کے آخر کے سرکاری دن ہیں ، لہذا سعودی شہری مسلسل چھ دن کی چھٹی سے لطف اندوز ہوں گے۔ ملازمین 14 اپریل (اتوار) کو کام پر واپس آئیں گے۔

Advertisement

وزارت نے یہ بھی کہا کہ آجروں کو لیبر لاء کے ایگزیکٹو ریگولیشن کے آرٹیکل 24 کے دوسرے پیراگراف میں طے شدہ باتوں پر عمل کرنا ہوگا۔

عید الفطر 11 مارچ سے شروع ہونے والے مقدس مہینے رمضان کے اختتام کی علامت ہے۔ رمضان المبارک کے دوران دنیا بھر کے مسلمان صبح سے شام تک روزہ رکھتے ہیں اور اپنے آپ کو روحانی کاموں کے لیے وقف کر دیتے ہیں۔

اسلامی قمری کیلنڈر کے مطابق، رمضان نویں مہینے میں آتا ہے، جو سال میں 354 یا 355 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے.

یہ چاند کی رویت پر منحصر ہے کہ رمضان 29 یا 30 دن کا ہوسکتا ہے۔ عید الفطر یکم شوال کو منائی جاتی ہے، جو رمضان کے بعد آنے والا مہینہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version