Advertisement

پی ایس ایل 9؛ اب تک سب سے زیادہ چھکے، رنز اور وکٹیں لینے والے کھلاڑی

پی ایس ایل 9؛ اب تک سب سے زیادہ چھکے، رنز اور وکٹیں لینے والے کھلاڑی

پی ایس ایل 9؛ اب تک سب سے زیادہ چھکے، رنز اور وکٹیں لینے والے کھلاڑی

آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ فائنل سے قبل پی ایس ایل 9 میں سب سے زیادہ چھکے، رنز اور وکٹیں لینے والے کھلاڑی کون ہیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ ایلیمینیٹر 2 میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کے بعد ہوا۔

اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی فتح حاصل کے بعد ملتان سلطانز سے فائنل ٹاکرا آج رات 9 بجے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ 2018 کے بعد فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے جب کہ ملتان سلطانز مسلسل چوتھی مرتبہ فائنل میں پہنچی ہے۔

سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی

Advertisement

اگر ہم کھلاڑیوں کی کارکردگی پر نظر ڈالیں تو اب تک پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

بابر اعظم 11 اننگز میں 569 رنز بنانے میں کامیاب رہے ہیں لیکن پھر بھی وہ فخر زمان کا ریکارڈ توڑنے میں ناکام رہے ہیں جو اب تک پی ایس ایل کی تاریخ میں 588 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔

رواں پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں بابر اعظم پہلے، محمد رضوان 11 اننگز میں 381 رنز کے ساتھ دوسرے، عثمان خان 6 اننگز میں 373 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر موجود ہیں۔

علاوہ ازیں رسی وین ڈر ڈسن 7 اننگز میں 364 رنز بناکر چوتھے نمبر پر موجود ہیں جب کہ صائم ایوب 11 اننگز میں 345 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر

اگر ہم بولنگ کے شعبہ کی بات کریں تو اسامہ میر 23 وکٹیں لے کر پہلے نمبر پو موجود ہیں جب کہ محمد علی 18 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور ابرار احمد 16 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

Advertisement

چوتھے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی عقیل حسین 15 وکٹوں کے ساتھ موجود ہیں جب کہ پانچویں نمبر پر ڈیوڈ ولی 14 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی

پی ایس ایل 9 میں اب تک صائم ایوب نے سب سے زیادہ 21 چھکے لگائے ہیں جب کہ دوسرے نمبر پر رسی وین ڈر ڈوسن نے 16 اور تیسرے نمبر پر کیرون پولارڈ نے 15 چھکے لگائے ہیں۔

سعود شکیل  10 اننگز میں 15 چھکے لگاکر چوتھے نمبر پر موجود ہیں جب کہ محمد رضوان نے  11 اننگز میں 15 چھکے لگائے ہیں جو پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version