Advertisement

پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 76 رنز سے شکست دے دی

پشاور زلمی

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 76 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 9 کے 25 میچ میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 17.5 اوورز میں 120 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

کوئٹہ کے جیسن رائے نے 16 اور سعود شکیل نے 24 رنز بنائے، عقیل حسین نے 14 اور محمد عامر نے 13 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب، لوک ووڈ، مہران ممتاز اور خرم شہزاد نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عامر جمال اور نوین الحق نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

Advertisement

صائم ایوب نے 30 اور بابر اعظم نے برق رفتار 53 رنز کی اننگ کھیلی، کیڈ مور 33، محمد حارث 20 اور رؤمن پاول نے 28 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عقیل حسین نے پی ایس ایل سیزن 9 کی پہلی ہیٹ ٹرک کی انہوں نے 16 اوور میں عامر جمال، مہران ممتاز اور لوگ ووڈ کو اپنا نشانہ بنایا۔

عقیل حسین نے 23 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کی، جبکہ ابرار احمد، محمد حسنین اور سہیل خان نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version