Advertisement

ٹیم کا انتخاب میرٹ پر کیا جائے، میری سفارش بھی نہ مانی جائے، چیئر مین پی سی بی کی ہدایت

چیئر مین پی سی بی

ٹیم کا انتخاب میرٹ پر کیا جائے، میری سفارش بھی نہ مانی جائے، چیئر مین پی سی بی کی ہدایت

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ہدایت کی ہے کہ قومی  ٹیم کا انتخاب میرٹ پر کیا جائے اور میری سفارش بھی نہ مانی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں آئندہ ماہ نیوزی لینڈ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب پر مشاورت کی گئی۔

نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے سلسلے میں تربیتی و فٹنس کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب پر چیئرمین پی سی بی کی بورڈ حکام سے تفصیلی مشاورت ہوئی ہے جس میں کھلاڑیوں کے ناموں پر غور کیا گیا۔

چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے چیئرمین  پی سی بی کو پی ایس ایل 9 میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ ٹیم کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ اور کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے اور پی ایس ایل میں بہتر کارکردگی دکھانے والوں کو بھی کیمپ میں شامل کیا جائے۔

Advertisement

انہوں نے واضح طور ہدایت کی کہ ٹیم  کے انتخاب میں میرٹ کو ہی ترجیح دی جائے اور اس حوالے سے میری سفارش بھی نہ مانی جائے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 14 اپریل سے پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں وہ پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز  کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ابتدائی تین میچز 18، 20 اور 21 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ باقی دو میچز 25 اور 27 اپریل کو  لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version