Advertisement

بلوچستان میں صوبائی کابینہ کی تشکیل میں تاخیر

بلوچستان میں صوبائی کابینہ کی تشکیل میں تاخیر

بلوچستان میں صوبائی کابینہ کی تشکیل میں تاخیر

کوئٹہ: بلوچستان میں صوبائی کابینہ کی تشکیل تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

تین صوبوں میں صوبائی کابینہ تشکیل پانے کے بعد بلوچستان میں تاحال کابینہ تشکیل نہیں دی جاسکی ہے جب کہ کابینہ کی تشکیل میں تاخیر کی وجہ اتحادیوں میں اعتماد کا فقدان ہے۔

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کے فارمولے پر تاحال اتفاق نہیں ہوسکا ہے، اٹھارویں ترمیم کے تحت بلوچستان کابینہ میں وزراء کی تعداد 14 جب کہ مشیران کی تعداد 5 ہے۔

ن لیگ کی جانب سے 8 وزارتیں اور 2 مشیروں کا مطالبہ کیا گیا ہے لیکن پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو 8 وزراتیں دینے سے انکار کردیا ہے۔

پیپلز پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں صرف ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو ہی نہیں بلکہ دیگر اتحادیوں کو بھی نمائندگی دی جائے گی۔

Advertisement

پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں شامل ہونے والے الیکٹیبلز کی خواہش ہے کہ اچھی وزارتیں انہیں ملیں جب کہ بلوچستان میں بڑی سیاسی جماعتوں کے اندرونی اختلافات بھی وزارتوں کی تقسیم کے معاملے پر سامنے آنے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version