Advertisement

تھرپارکر، رینجرز ٹرک حادثہ، دو اہلکار جاں بحق، 18 زخمی

تھرپارکر میں رینجرز  اہلکاروں کا ٹرک حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تھرپارکر کی تحصیل اسلام کوٹ کےقریب پیش آیا، رینجرز اہلکار ایک ٹرک میں موجود تھے۔

اسلام کوٹ کے اسپتال کے انچارج کے مطابق اس حادثے میں رینجرز کے 2 اہلکار جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 18 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

اسپتال کے انچارج کا کہنا تھا کہ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ناگہانی حادثے پر اپنے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement

وزیر داخلہ نے کہا کہ اللہ پاک جاں بحق اہلکاروں کے ورثاء کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین۔

وزیر داخلہ نے ورثاء کے نام ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ حکومت سندھ دکھ کی اس گھڑی میں آپکے ساتھ ہے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے مزید کہا کہ واقعہ میں زخمی ہونیوالے اہلکاروں کو اللہ پاک جلد شفایاب کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے باکو روانہ
آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
Next Article
Exit mobile version