Advertisement

گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت

گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آ کے مطابق گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید چیف عاصم منیر کے علاوہ اعلیٰ سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس میں وفاقی وزرا احسن اقبال، رانا تنویر حسین نے بھی شرکت کی۔

گرین پاکستان انیشیٹو کانفرنس کو قلیل مدت میں جی پی ائی کے تحت اقدامات اور کامیابیوں سے اگاہ کیا گیا

Advertisement

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے گرین پاکستان انیشیٹو کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان ایک باہمت قوم کی حامل ریاست ہے، قومی ترقی کےلیےقوم کو اکٹھا ہونا ہوگا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پاک فوج اقتصادی ترقی کےلیے مکمل تعاون جاری رکھےگی، پاک فوج کا کردارمربوط قومی سیکیورٹی اور قوم کی بہتری کے لیے ہوگا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اس فورم کو ماڈل زرعی فارمز ، واٹر مینجمنٹ سکیمز ،تکنیکی اختراعات سرمایہ کاری و شراکت داری جیسے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

 فورم کو پاکستان میں زرعی پیداوار بڑھانے اور فوڈ سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزراء نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ زراعت پاکستان کی لائف لائن ہے، گرین پاکستان انیشیٹو پاکستان میں زراعت کو بدل کر رکھ دے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وفاقی وزراء کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت زرعی شعبے میں عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق بہترین اقدامات کیے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version