Advertisement

ٹی 20 ورلڈکپ 2009 کی فاتح ٹیم کے اسٹار کرکٹر ز کا دورہ امریکہ

ٹی 20 ورلڈکپ

ٹی 20 ورلڈکپ 2009 کی فاتح ٹیم کے اسٹار کرکٹر ز کا دورہ امریکہ

ٹی 20 ورلڈ کپ 2009 کی فاتح ٹیم کے اسٹار کرکٹرز کا امریکہ میں شاندار استقبال کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق  سابق کپتان یونس خان کی قیادت میں اسٹار کرکٹرز 18 اپریل کو ہیوسٹن سے اپنے دورہ امریکہ کا آغاز کریں گے۔

اسٹارکرکٹرز 18 اپریل کو ہیوسٹن کے معروف آغاز ریسٹورینٹ میں ایک پریس کانفرنس اور 19 اپریل کو میٹ اینڈ گریٹ پروگرام میں شرکت کریں گے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کی چیمپئن ٹیم 20 اپریل کو ہیوسٹن کے مشہور موسیٰ اسٹیڈیم میں امریکی لیگ کی چیمپئن ٹیم نائٹ رائڈرز یونائیٹڈ کے ساتھ 20 اوورز کا ایک نمائشی میچ بھی کھیلے گی۔

نمائشی میچ میں جیتنے والی ٹیم  کے لیے بنائی گئی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا آغاز ریسٹورنٹ پر منعقد ہوئی جس میں نیشنل پروموٹر اور کلیدی اسپانسرز نے بھی شرکت کی۔

Advertisement

امریکہ کا دورہ کرنے والے اسٹار کرکٹرز میں  یونس خان کے علاوہ شاہد آفریدی،  شعیب ملک ،مصباح الحق ، عبدالرزاق ، کامران اکمل، سعید اجمل ،عمر گل اور دیگر  شامل ہوں گے۔

میٹ اینڈ گریٹ پروگرام کی میزبانی معروف ٹی وی اینکر وسیم بادامی کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version