Advertisement

بابراعظم ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے

بابراعظم

بابراعظم

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔ 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ سر انجام دے دیا۔ گزشتہ روز پاکستان نے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر کر دی۔

گزشتہ روز 29 سالہ کپتان بابراعظم نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے آخری میچ میں 44 گیندوں پر 69 رنز بنائے، انکی اننگز میں 6 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

اس دوران بابراعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے۔

بابراعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران اپنی 108 ویں اننگز میں 408 واں چوکا لگاکر آئرلینڈ کے پال سٹرلنگ کا ریکارڈ توڑا جنہوں نے 136 اننگز میں 407 چوکے لگائے تھے۔

Advertisement

میچ کے اختتام پر پریس کانفرنس کے دوران بابراعظم کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کےلیےاس سیریزمیں بینچ اسٹرینتھ کوآزمایا، بینچ اسٹرینتھ کو موقع دینے سےکافی مثبت نتیجہ نکلا ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں اپنے پلان پر عمل کر کے بولنگ اور بیٹنگ دونوں میں اچھا کھیل پیش کیا، مختلف کمبینیشن کے ساتھ کھیلے ،سیریز میں انجریز بھی ہوئیں،ہم نے تجربات کیے اور مثبت چیزیں حاصل کیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اذلان شاہ کپ میں شاندار کارکردگی پر قومی کرکٹرز ہاکی کی سپورٹ میں بول پڑے
جیمز اینڈرسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا 
اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میچ میں جاپان نے پاکستان کو ہرا دیا
قومی ہاکی ٹیم فائنل میں جاپان کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، محسن نقوی
پہلا ٹی ٹوئنٹی؛ آئرلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
پاکستان میں ای گیمنگ کے سب سے بڑے مقابلے کا انعقاد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version