Advertisement

نوشکی واقعہ، بس میں سوار مسافر کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

نوشکی واقعہ، بس میں سوار ایک مسافر کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

نوشکی واقعہ، بس میں سوار ایک مسافر کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

کوئٹہ: نوشکی میں نامعلوم افراد نے 9 مسافروں سمیت 11 افراد کو قتل کردیا۔

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں دہشت گردی کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے جس میں نامعلوم افراد نے بس میں سوار 9 مسافروں سمیت 11 افراد کو قتل کردیا جب کہ بس کوئٹہ سے تفتان جارہی تھی۔

بس میں سوار ایک مسافر سجاد احمد کا ویڈیو بیان سامنے آگیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ بس میں ہم 19 افراد سفر کر رہے تھے جن میں 4 عورتیں اور 15 مرد شامل تھے۔

سجاد احمد کہتے ہیں کہ ہم کوئٹہ سے براستہ ایران جا رہے تھے کہ نوشکی کے قریب بس میں چند  نقاب پوش افراد داخل ہوئے جنہوں نے بس سے اٹھ سے نو افراد کو نیچے اتار لیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افراد نے بس سے نیچے اتارے گئے افراد پر گولیاں چلائیں جب کہ ہمیں بس میں گولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں۔

Advertisement

مسافر نے مزید بتایا کہ بس کا ڈرائیور بس کو آگے لے گیا اور آگے لے جاکر قریب ہی ایک تھانے میں پہنچادیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
شمالی وزیرستان؛ میر علی میں خودکش حملہ ناکام، 6 خوارجی جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version