Advertisement

اسپیکر قومی اسمبلی سے اپوزیشن کے اراکین کی ملاقات

سردار ایاز صادق

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اپوزیشن کے اراکین بیرسٹر گوہر علی خان، عمر ایوب اور ملک محمد عامر ڈوگر کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں قائد حزب اختلاف کی نامزدگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

قائد حزب اختلاف کے لیے عمر ایوب کا نام اپوزیشن کی طرف سے جمع کروایا گیا تھا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کے رولز آف پروسیجر اینڈ کنڈکٹ آف بزنس کے رول 39 کے تحت سکروٹنی کا عمل مکمل ہونے کے بعد عمر ایوب کو قائد حزب اختلاف ڈیکلیئر کر دیا۔

جناب عمر ایوب کا نام اپوزیشن کی اکثریت کی طرف سے پیش کیا گیا تھا،اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کیلئے کاغذات جمع کرنے کا وقت کل مورخہ یکم اپریل 2024 کو شام 6 بجے تک تھا، مقرر وقت تک کسی دوسرے امیدوار کے کاغذات موصول نہیں ہوئے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
سیکیورٹی فورسز کا مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،2 خوارج دہشت گرد جہنم واصل
نادرا کا کارنامہ : زندہ شخص کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا
شہر قائد میں آج مطلع صاف موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
نیوکلیئر ماحول میں جنگ کی کوئی گنجائش نہیں، دشمن غلط فہمی میں نہ رہے: فیلڈ مارشل کا بھارتی فوجی قیادت کو انتباہ
شیر افضل مروت نے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے کی اہم وجہ بتا دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version