Advertisement

سگریٹ پر فیڈرل ڈیوٹی بڑھانے کے فیصلے سے ریونیو میں نمایاں اضافہ، کھپت میں کمی

سگریٹ پر فیڈرل ڈیوٹی بڑھانے کے فیصلے سے ریونیو میں نمایاں اضافہ، کھپت میں کمی

سگریٹ پر فیڈرل ڈیوٹی بڑھانے کے فیصلے سے ریونیو میں نمایاں اضافہ، کھپت میں کمی

اسلام آباد: حکومت کے سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کے فیصلے سے ریونیو میں نمایاں اضافہ ہوا جب کہ کھپت میں کمی ہوئی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی سالانہ کتاب 2022-23 میں بتایا گیا ہے کہ فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مجموعی وصولی میں سگریٹ کا چالیس فیصد شیئر ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹاپ ٹین سیکٹرز کا حصہ تقریباً 94 فیصد ہے اور سگریٹ اس فہرست میں سرفہرست ہے جس کے بعد سیمنٹ کا حصہ 18.7 فیصد ہے اورسگریٹ کا 9.6 فیصد حصہ ہے۔

اس اضافے کی وجہ خاص طور پر سگریٹ پر ایف ای ڈی کی شرح میں اضافہ کا نفاذ ہے۔ مالی سال 2022-23 میں تین اہم پہلووٴں پر نظرثانی ہوئی جس سے تین سالہ جمود کا دور ختم ہوا۔

ایف بی آر کی سالانہ کتاب میں کہا گیا ہے کہ ایف ای ڈی کی وصولی میں اہم کردار ادا کرنے والے شعبوں میں سے ایک مہنگائی اور ایکسائز ڈیوٹی کی شرحوں میں اضافے کی وجہ سے سگریٹ بھی شامل ہے۔

Advertisement

جیسے جیسے سگریٹ کا استعمال کم ہوتا ہے، صحت سے متعلق مسائل میں نتیجہ خیز کمی صحت کی دیکھ بھال کے اخراجات پر مثبت اثر ڈال سکتی ہے جس سے صحت مند اور زیادہ پائیدار معاشرے میں مدد ملے گی۔ تمباکو کے استعمال میں کمی بھی صحت عامہ کے وسیع تر مقصد کے مطابق ہے۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (PIDE) کی ایک تحقیق میں تمباکو کے استعمال کے اہم معاشی اثرات کی طرف توجہ دلائی گئی ہے جس کے مطابق 2019 میں تمباکو نوشی کے نتیجے میں ہونے والی بیماریوں اور اموات سے منسلک اخراجات 615.07 ارب روپے (3.85 بلین ڈالر) تک پہنچ گئے جو مجموعی جی ڈی پی کے 1.6 فیصد بنتا ہے۔

کمپین فار ٹوبیکو فری کڈز کے کنٹری ڈائریکٹر ملک عمران احمد نے کہا کہ تمباکو کی صنعت نے ایف ای ڈی کے اضافے پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے نتیجے میں انڈسٹری بند ہو جائے گی تاہم ایف بی آرکے اعداد و شمار نے صنعت کے اس دعوے کو چیلنج کیا ہے جس میں ایف ای ڈی کا 40 فیصد حصہ نمایاں ہے۔

پاکستان ڈویلپمنٹ اپڈیٹ (PDU) کی ایک حالیہ رپورٹ میں ماہرین نے ایف بی آر پر زور دیا ہے کہ وہ سگریٹ پر ایف ای ڈی میں اضافے کے لیے ورلڈ بینک کی سفارشات پر عمل درآمد کرے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ’’اگر پریمیم سگریٹ پر موجودہ شرح (16.50 روپے فی سگریٹ) کو اسٹینڈرڈ سگریٹ پر بھی لاگو کیا جائے تو جی ڈی پی کا 0.4 فیصد کا خاطر خواہ ریونیو حاصل کیا جا سکتا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے فریم ورک کنونشن آن ٹوبیکو کنٹرول (FCTC) کے رہنما خطوط  تمباکو کے استعمال کو کم کرنے میں ایک بنیادی آلے کے طور پر ٹیکس کے اہم کردار پر بھی زور دیتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی ایم ایف کی شرط، تنخواہ دار طبقے کے لئے بڑی خبر آگئی
گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خبر
خوردنی تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی
اسٹیٹ بینک نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی
گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر آگئی
سولر پینل کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد گھر میں سولر سسٹم کتنے روپے میں لگ سکتا ہے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version