پیپلز پارٹی نے سندھ کے بلدیاتی قانون میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا
پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کے بلدیاتی قانون میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کے بلدیاتی قوانین میں ترمیم کے لئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ہدایت جاری کر دی ہیں۔
بلاول بھٹو نے بلدیاتی قانون میں ترمیم کے لیے سعید غنی، ضیالنجار، شرجیل میمن اور ناصرشاہ کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔
پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق سٹی کونسل میں ڈپٹی میئر، ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن میں وائس چیئرمین کو اختیارات دیئے جائیں گے۔
پیپلز پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی میئر کو سٹی میئر کے مساوی اختیارات دیئے جائیں گے جبکہ ٹاؤن وائس چیئرمین کو ٹاؤن چیئرمین کے برابر اختیارات دیئے جائیں گے۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement