Advertisement

جے یو آئی کا طلحہ محمود کے سینیٹ الیکشن لڑنے پر اعتراض

طلحہ محمود

جمعیت علمائے اسلام نے اپنے سابق رہنما طلحہ محمود کے سینیٹ الیکشن لڑنے پر اعتراض عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کی رہنما ریحانہ اسماعیل نے کہا ہے کہ سابق سینیٹر طلحہ محمود کو اس بار بھی سینٹ انتخابات کے لیے ٹکٹ جاری کیا تھا۔

پارٹی کی مرکزی قیادت کی جانب سے انہیں سینیٹ انتخابات کے کاغذات واپس لینے کا کہا گیا تھا تاہم انہوں ںے فیصلے پر عمل نہیں کیا اور جے یو آئی چھوڑ کر دوسری جماعت میں شمولیت اختیار کرلی۔

ریحانہ اسماعیل کے مطابق طلحہ محمود کے کاغذات پر بحیثیت تائید کنندہ ریٹرننگ آفیسر کے پاس اعتراض جمع کرادیا ہے، طلحہ محمود اب صادق اور امین نہیں رہے ان کے کاغذات مسترد کیے جائیں۔

سینیٹر طلحہ محمود نے اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں فیصل کریم کنڈی و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے ذریعے با ضابطہ اعلان کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام چھوڑنے کا اعلان کیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ میں جے یو آئی سے پہلے کسی جماعت میں نہیں رہا، میں نے جے یو آئی میں شمولیت اختیار کی اور میں سمجھتا ہوں ملک کے حالات نازک ہیں۔ آج ملک کے ادارے اسٹیبلشمنٹ عدلیہ سمیت سب نازک دور سے گزر رہے ہیں۔ ملک کے مشکل حالات میں اداروں کو مضبوط کرنا ضروری ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version