Advertisement

عدلیہ میں مبینہ مداخلت کا کیس، اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ

فیض آباددھرناانکوائری کمیشن رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد: عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے ججز کے خط کی تحقیقات کے لئے آئینی درخواست دائر کردی ہے جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے استدعا کی کہ عدالت ہائی کورٹ ججز کے خط کی روشنی میں شفاف تحقیقات کرائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ شفاف تحقیقات کے بعد عدلیہ کو نیچا دکھانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، معاملہ اگر سپریم جوڈیشل کونسل سے متعلقہ ہو تو عدالت کونسل کو جائزے کے لئے سفارشات بھیجے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججز نے خط میں سنگین نوعیت کے واقعات بیان کیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے درخواست میں مزید کہا کہ آزاد عدلیہ آئین کی بنیاد اور فراہمی انصاف کا واحد ذریعہ ہے، عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اقتصادی پالیسیوں، اصلاحات میں اقتصادی ماہرین ونجی شعبے سے مشاورت کا فیصلہ
آئی ٹی انڈسٹری معیشت میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دے، وزیراعظم
عدالت میں زیر سماعت معاملات پر خبریں چلانے پر نئی گائیڈ لائن جاری
صحافی برادری نے ہتک عزت بل 2024 کو سیاہ قانون قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
بانی پی ٹی آئی کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
سارک سیکرٹری جنرل کا پہلا دورہ پاکستان، وزیراعظم سے ملاقات
Next Article
Exit mobile version