Advertisement

ہماری کسی سے کوئی بات چیت یا مذاکرات نہیں ہورہے، چیئرمین پی ٹی آئی

؎

بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ایک بار پھر شیر افضل مروت کا نام چیئرمین پی اے سی کے لئے فائنل کیا ہے۔ 

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں چیئرمین پی اے سی کے حوالے سے حتمی مشاورت کی اور انہوں نے ایک بار پھر شیر افضل مروت کے بطور چیئرمین پی اے سی نام کی منظوری دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کسی سے مذاکرات کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہو رہی،ہمارے کسی کے ساتھ کوئی بیک ڈور رابطے نہیں ہیں، اگر ہوئے تو سب کو بتائیں گے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عید سے پہلے بانی چیئرمین کی رہائی کےلئے پرامید تھے، امید ہے کہ اب بانی چیئرمین کی رہائی جلد ہوگی، جیل انتظامیہ سے طے پاگیا ہے کہ ہمارے چھ وکلا کی بانی چیئرمین سے ملاقات ہواکرے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ایم کیو ایم، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے علاوہ سب سے بات چیت کریں گے، مولانا فضل الرحمن کے ساتھ احتجاج کے حوالے سے ہماری بات چیت چل رہی ہیں، احتجاج ہمارا آئینی حق ہے، ہم احتجاج کرتے ہیں تو ہمارے اوپر لاٹھی چارج کیا جاتا ہے، ہمارے اوپر مقدمات بنائے جاتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہمیں پارلیمنٹ میں بولنے کا موقع نہیں دیا جاتا، ہماری جماعت واحد سیاسی جماعت ہے جس میں سب کو بات کرنے کا موقع دیا جاتا ہے، ہمارے پاس پنجاب میں 107 سیٹیں ہیں،کے پی کے میں ہماری حکومت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے 20 سال اسلام آباد میں گزرے ہیں اور عمر ایوب 22 سال سے سیاست میں ہیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی بہت ضروری ہے، ہماری کوشش تھی عید سے قبل رہا ہوں،بانی پی ٹی آئی مئی میں اڈیالہ جیل سے رہا ہوں گے اور عوام کے درمیان ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی اٹلی کی سفیر سے ملاقات
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارقازقستان کےشہر آستانہ پہنچ گئے
حکومت نے ہتک عزت پنجاب 2024ء ایوان میں پیش کردیا، صحافیوں کا واک آؤٹ
وزیراعظم کا ایرانی صدر کی وفات پر ایرانی سفیر سے اظہار تعزیت
آرٹیکل 248 وزیراعظم اور کابینہ کو مخصوص تحفظ فراہم کرتا ہے، وزیرقانون
سندھ حکومت مشکل وقت میں اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version