Advertisement

معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب ہوگا، وزیراعظم کا کابینہ اجلاس سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب ہوگا جب کہ ہماری اجتماعی کاوشوں سے صورتحال بہترہورہی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پانچ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ملکی داخلی اور معاشی صورتحال پر مشاورت کی گئی جب کہ آئی ایم ایف معاہدہ اور سیکیورٹی صورتحال ایجنڈے میں شامل تھا۔

اجلاس میں وزیر خزانہ دورہ امریکا اور آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق کابینہ کو آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ نے شرکاء کو ملکی داخلی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔

کابینہ اجلاس میں اہم ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی گئی اور اقتصادی رابطہ کمیٹی فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب ہوگا، پتا نہیں کہاں سے صاف وشفاف حکومت چلی تھی، یہ تمباکوسیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں نہیں لاسکے۔

Advertisement

وزیراعظم نے کہا کہ ملکی مفاد میں سخت فیصلے کرنے ہوں گے، سخت فیصلوں پر پہرا بھی دینا ہوگا، معاشی ریفارمزکے ایجنڈے پرعمل پیرا ہیں، سگریٹ کی مینوفیکچرنگ کا ٹریک اینڈٹریس سسٹم فراڈ کے سوا کچھ نہیں تھا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجلی سستی کرنے کے لیے بھی اقدامات کررہے ہیں، بجلی چوری میں کمی، ٹرانسمیشن سسٹم مضبوط بنانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے، ہماری اجتماعی کاوشوں سے صورتحال بہترہورہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر اربوں اور کھربوں روپے کماتا ہے، ایف بی آر کے اربوں روپے  کے واجبات عدالتوں میں پھنسے ہوئے ہیں، قوم کیلئے اربوں روپے کی متوقع آمد کومکمل طور پر برباد کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، ہماری ایکسپورٹ اور ترسیلات زرمیں اضافہ ہواہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی طلبہ پر تشدد؛ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کرغزستان روانہ
کرغزستان سے 140پاکستانی طلبہ کی لاہور واپسی، وزیر داخلہ نے استقبال کیا
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بیل آؤٹ پیکج کے حصول کیلئے مذاکرات
این اے 148 ضمنی انتخابات: عوام کی سہولت کیلئے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں بھی ریکارڈ کمی
وزیراعلیٰ سندھ نے ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا کو معطل کردیا
Next Article
Exit mobile version