Advertisement

صدر آصف زرداری سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کی ملاقات

صدر آصف علی زرداری سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے صدر کو مسلح افواج کے کمانڈر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ا

چیف آف آرمی اسٹاف نے صدر مملکت کی کامیاب مدت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آرمی چیف نے صدر کو دہشتگردی سے متعلق آپریشن سےآگاہ کیا اور روایتی خطرات کے خلاف آپریشنل تیاریوں پر روشنی ڈالی۔

آرمی چیف نے صدر کو بلوچستان، کے پی کے ترقیاتی منصوبوں میں فوج کے کردار سے آگاہ کیا۔

Advertisement

ملاقات میں صدرمملکت آصف علی زرداری نےمسلح افواج کے مثالی کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ ریاستی خودمختاری،علاقائی سالمیت کےتحفظ میں فوج کی خدمات کلیدی ہیں۔

صدر مملکت نےمتاثرہ علاقوں کی سماجی ترقی کے لیے فوج کی کوششوں کو بھی سراہا، صدر نے قومی ترقی کی جانب پاک فوج کے غیرمتزلزل عزم کو بھی اجاگر کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا اور قومی طاقت کے ذریعے دہشتگردی کا بھرپور جواب دینے کے قومی عزم کا اظہار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version