Advertisement

کے الیکٹرک نے 9 ماہ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ مانگ لی

کے الیکٹرک

شہر قائد کے بجلی صارفین پر بھی بجلی گرانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں اور کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی۔

کے الیکٹرک کی جانب سے 9 ماہ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کے الیکٹرک نے7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 18.86 روپے کا اضافہ مانگا ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ جولائی 2023 تا مارچ 2024 ایف سی اے کی مد میں وصولیوں کی درخواست کی گئی ہے۔

درخواست میں کے الیکٹرک نے ایف سی اے کی مد میں 7 ماہ کا اضافہ مانگا ہے۔ کے الیکٹرک نے صرف دو ماہ کے لیے ایف سی اے منفی میں درخواست میں شامل ہے۔

کے الیکٹرک درخواست میں کہا گیا کہ سات ماہ کا مجموعی اضافہ 18 روپے 78 پیسے بنتا ہے، دو ماہ کیلئے کمی کی مد میں 1 روپے 88 پیسے کی درخواست ہے۔

Advertisement

نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 9 مئی کو سماعت کرے گا۔ اتھارٹی سماعت کے بعد ایف سی اے کی مد میں درخواست پر فیصلہ کرے گی۔

کے الیکٹرک کے ملٹی ائیر ٹیرف کی منظوری نہ ہونےکے باعث اتنا عرصہ درخواست جمع نہ کرائی جا سکی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مظفرگڑھ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق
ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی
خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا
پنجاب کےشہریوں کیلئےخوشخبری، فری آئی ٹی سٹی کا قیام
موبائل فونز ان لاک نہ کئے تو پی ٹی اے کا گھیراؤ کریں گے، انجمن تاجران
معاشی مسائل کے باوجود وفاقی حکومت نے 23 ارب کاپیکیج دیا، وزیراعظم آزاد کشمیر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version