Advertisement

دبئی، شدید بارشوں کے باعث مڈل ایسٹ انرجی 2024 نمائش ملتوی

متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث مڈل ایسٹ انرجی 2024 نمائش ملتوی کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں شدید بارشوں کے باعث مختلف اہم تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں، دبئی میں ہونے والی مڈل ایسٹ انرجی 2024 نمائش بھی ملتوی کر دی گئی ہے۔

مدل ایسٹ انرجی 224 نمائش کے منتظمین کا کہنا ہے کہ دبئی میں موسم کی خراب صورتحال اور راستوں کی بندش کے باعث اس اہم نمائش کو ملتوی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مڈل ایسٹ انرجی 2024 نمائش میں 90 ممالک کی 1300 سے زائد کمپنیوں نے شرکت کرنی تھی۔

Advertisement

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کا وفد بھی اس نمائش میں شرکت کیلئے دبئی پہنچا تھا۔

مڈل ایسٹ انرجی 2024 نمائش میں پاکستان کی 8 کمپنیاں بھی شامل تھیں۔

نمائش کا مقصد انرجی سیکٹر کے کاروبار کو فروغ اور مصنوعات کی نئی منڈیوں کو تلاش کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی و دیگر حکام کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی
امریکی وزیر دفاع نے ایرانی صدر کی موت کو افسوسناک قرار دیدیا
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی زندگی پر ایک نظر
امریکی صحافی کرسٹینا گولڈ بم نے پاکستانی اسٹریٹ پرفارمرز کی زندگیاں داؤ پر لگا دیں
لندن ہائی کورٹ، وکی لیکس کے بانی کی امریکہ حوالگی کا معاملہ ٹل گیا
دہلی میں بھی سورج قہر ڈھانے لگا، پارہ 45 سے تجاوز کر گیا
Next Article
Exit mobile version