Advertisement

آئی ایم ایف نے پاکستان کو جنگ زدہ ملک بنا دیا ہے، شعیب شاہین

شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو جنگ زدہ ملک بنا دیا ہے۔ 

سکھر میں پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر شعیب شاہین اور حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس کی۔ اس دوران شعیب شاہین نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو جنگ زدہ ملک بنا دیا ہے، پندرہ لاکھ سے زائد افراد پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک چلے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں زرداری ٹولہ مسترد ہوچکا ہے، منی لانڈرنگ کا پسیہ آیون فیلڈ اور دبئی میں رکھا ہوا ہے، یہ پیسہ اگر وطن واپس لایا جائے تو ڈالر کی قیمت گر جائے گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ 9 مئی کا واقعہ ہم نے کیا ہی نہیں، ہم تو نو مئی کے واقعات کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کررہے ہیں، ہم اسٹیبلشمنٹ سے کہتے ہیں آپ کا سیاست سے کوئی واسطہ نہیں، اسٹبلشمنٹ کا جو کام ہے وہ کرے۔

دوسری جانب حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں بدامنی ہے۔ کوئی محفوظ نہیں، بیچ شہر میں سینئر صحافی جان محمد مہر کو قتل کیا گیا، سکھر: پریا کماری کو دن دھاڑے اغوا کیا گیا، بلاول بھٹو زرداری جواب دیں پریا کماری کہاں ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹاف کے ذریعے دھاندلی کی گئی، رات کے بارہ کے بعد الیکشن میں دھاندلی کی گئی، ظلم بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، پیپلز پارٹی کا ظلم ختم ہونے جارہا ہے،  جھنڈا لے کر نکلے ہیں، ڈنڈا لے کر نکلیں تو کیا ہوگا سمجھ جائیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک، ایک میجر شہید
سندھ پولیس کی خالی اسامیوں پر جسمانی ٹیسٹ کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس
جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کی احتجاجی تحریک رنگ لے آئی، ہڑتال ختم
وفاقی کابینہ نے پیکا آرڈیننس میں ترامیم کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی
شہدائے وطن کی یاد میں الحمرا آرٹس کونسل میں شاندار تقریب
وزیراعظم کا آزادکشمیر کےلیے 23 ارب روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان
Next Article
Exit mobile version