Advertisement

قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والا ملعون ناروے میں مردہ حالت میں پایا گیا

قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والا شخص ناروے میں اپنے فلیٹ میں مردہ حالات میں پایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ریٹیو جینیوا کے اکاؤٹ سے ایک پوسٹ کی گئی ہے جس مٰں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملعون 37 سالہ سلوان مومیکا کی لاش اس کے گھر سے ملی ہے۔

ریڈیو جینیوا نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ اس خبر کی تصدیق کی جارہی ہے، تاہم اس خبر کو ایکس پر ایک ملین سے زائد افراد نے دیکھا جس کے بعد ایکس منتظمین نے اس پوسٹ کو ایکس سے حذف کر دیا۔

واضح رہے کہ ملعون سلوان مومیکا عراقی نژاد ہے جو 2018 میں عراق سے فرار ہو کر سویڈن پہنچا تھا، سویڈن کی حکومت نے اسے 2021 میں اپنے ملک میں رہائش کی اجازت دی تھی۔

ملعون سلوان مومیکا نے 2023 میں سویڈن کی ایک مسجد کے باہر قرآن پاک کو جلانے کی ناپاک جسارت کی تھی، جس پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں غم و غصے کی شدید لہر دوڑ گئی تھی۔

Advertisement

ملعون ایک ماہ قبل ہی ناروے پہنچا تھا کیونکہ سویڈن میں رہائش کے لیے درکار دستاویزات مکمل نہ ہونے پر اس کی سیاسی پناہ کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version