Advertisement

شہبازشریف کومری میں غیرقانونی عمارتیں ہٹانےپرشاباش دیتاہوں،نوازشریف

سابق وزیراعظم

شہبازشریف کومری میں غیرقانونی عمارتیں ہٹانے پر شاباش دیتا ہوں، نوازشریف

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ شہبازشریف کومری میں غیرقانونی عمارتیں ہٹانے پر شاباش دیتا ہوں۔

لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازاورسابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں مری کے مسائل، ضروریات اورڈویلپمنٹ پراجیکٹس پربریفننگ دی گئی۔

اجلاس کے دوران مری کی ڈویلپمنٹ کےلیےجامع پلان طلب کیا گیا اور مری اوردیگرسیاحتی مقامات پرپلاسٹک پرپابندی کاحکم دیا گیا۔

اجلاس کے دوران مری میں اسٹیٹ آف آرٹ اسپتال بنانےکےلیےسائٹ کاجائزہ لیاگیا جبکہ مری میں گاڑیوں کوپرمٹ کارڈایشوکرنے کی تجویزکاجائزہ بھی لیا گیا۔

اجلاس میں مری کےلیےدریائے جہلم سےپانی لانےکےلیےواٹرسپلائی اسکیم کی منظوری کے ساتھ ساتھ موجودہ واٹراسکیم کی بحالی اورفلٹریشن کامنصوبہ بھی طلب کیا گیا۔

Advertisement

اجلاس میں مری میں بس اسٹینڈکوفنکشنل کرنےاورغیرقانونی اڈےبندکرنےکابھی فیصلہ کیا گیا۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے اجلاس میں کہا کہ مری کنکریٹ کاجنگل بن چکاہے، تعمراتی معیارمدنظرنہیں رکھاگیا، لینڈسلائڈنگ پوائنٹس پرہوٹلوں،عمارتوں کی تعمیرخطرناک ہے، سیاحتی مقامات بدانتظامی کی تصویربنےہوئےہیں، شہبازشریف کومری میں غیرقانونی عمارتیں ہٹانےپرشاباش دیتاہوں۔

مریم نواز نے کہا کہ بھدےاسٹرکچرمری کےقدرتی حسن کومسخ کررہےہیں، عوام کی زندگی کاتحفظ حکومت کااولین فرض ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version