Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت مری میں خصوصی اجلاس

وزیراعلیٰ مریم نواز نے طلبہ کو بڑی خوشخبری سنادی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت مری میں خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مری میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبے بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں آئی جی پولیس نے صوبے میں مجموعی صورت حال پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی۔

اجلاس میں آرگنائزڈ اور سائبر کرائم کے خاتمے کے لیے اسپیشل یونٹ کا اصولی فیصلہ کیا اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تجاویز اور سفارشات پیش کی گئیں۔

خصوصی اجلاس میں پولیس میں غیرپیشہ ورانہ رویے کی نشاندہی کے لیےآڈٹ سسٹم نافذ کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

Advertisement

اجلاس میں بتایا گیا کہ رشوت مانگنے پر سی ایم کے اسپیشل ڈیش بورڈ پرشکایت درج ہو سکے گی۔

پنجاب پولیس میں ہر کرائم کے لیے فنکشنل اسپیشلائزڈ فورس قائم کرنےکا اصولی فیصلہ کیا گیا اور منشیات کےخاتمےکےلیےمہم مسلسل جاری رکھنےکی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں عورتوں اور بچوں سے زیادتی کے مقدمات میں سزائے موت کے لیے قانون سازی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں ناجائز اسلحہ کلچر کے خاتمے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی گئی اور قوانین میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ پتنگ بازی اور دھاتی تار کے سدباب کے لیے فول پروف انتظامات کا حکم دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سزا یقینی بنا کر جرائم میں کمی یقنی بنائی جاسکتی ہے، انہوں نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی کہ زیادتی کے مقدمات میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہر شہری کا تحفظ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ دہشتگردی، اسمگلنگ کے مستقل خاتمے کے لیے موثرکارروائی یقینی بنائی جائے اور پراسکیوشن اورانوسٹی گیشن سسٹم میں بہتری کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version