Advertisement

عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

پی ٹی آئی

عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے تقرر کا مرحلہ مکمل ہو گیا، عمر ایوب خان اپوزیشن لیڈر مقررکردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے عمرایوب سمیت آزاد اراکین کے گروپ کو اپنے چیمبر میں بلایا تھا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اپوزیشن کے اراکین بیرسٹرگوہرعلی خان، عمرایوب اور ملک محمد عامر ڈوگر نے ملاقات کی۔

ملاقات میں قائد حزب اختلاف کی نامزدگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اورقائد حزب اختلاف کے لیے عمر ایوب کا نام اپوزیشن کی طرف سے جمع کروایا گیا تھا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کے رولز آف پروسیجر اینڈ کنڈکٹ آف بزنس کے رول 39 کے تحت اسکروٹنی کا عمل مکمل ہونے کے بعد عمر ایوب کو قائد حزب اختلاف ڈیکلیئرکیا۔

عمرایوب کا نام اپوزیشن کی اکثریت کی طرف سے پیش کیا گیا تھا۔ اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کیلئے کاغذات جمع کرنے کا وقت کل مؤرخہ یکم اپریل 2024 کو شام 6 بجے تک تھا۔

Advertisement

مقرر وقت تک کسی دوسرے امیدوار کے کاغذات موصول نہیں ہوئے۔

بعدازاں اپوزیشن لیڈرعمر ایوب خان نے اپوزیشن لیڈر کا چیمبر سنبھال لیا۔ اپوزیشن لیڈرعمرایوب خان کو عملے نے پھول پیش کیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version