Advertisement

اسرائیل نے ایران کے میزائل منصوبے پر پابندی کا مطالبہ کر دیا

اسرائیل نے ایران کے میزائل منصوبے پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق اسرائیل کی جنگی کابینہ کا اجلاس ہوا ہے، جس میں ایران کے میزائل منصوبے پر فوری پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اسرائیلی جنگی کابینہ کے اجلاس میں یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ کیا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، فوجی چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ اس حملے کا جواب نہیں دیا جائے گا۔

تہران کا کہنا ہے کہ یہ حملہ یکم اپریل کو شام میں اس کے قونصل خانے پر اسرائیل کے مبینہ فضائی حملے کا بدلہ تھا، جس میں 13 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ہفتے کے روز ایران، عراق، شام اور یمن سے میزائل اور ڈرون داغے گئے جن میں سے زیادہ تر کو اسرائیل اور اس کے اتحادیوں نے مار گرایا۔

Advertisement

چھ ماہ قبل شروع ہونے والی اسرائیل اور غزہ کی جنگ کے بعد سے اسرائیل نے حماس کی مالی اعانت اور اسلحہ فراہم کرنے پر ایران کو نشانہ بنانا تیز کر دیا ہے۔

دریں اثنا غزہ میں اسرائیلی افواج نے پٹی کے شمال مشرق میں واقع ایک قصبے بیت حنون میں فوجی آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان، شدید سیلاب سے 300 افراد ہلاک ، ہزاروں بے گھر
بھارت میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے شیرخوار بچہ ہلاک
سلوواکیا کے وزیر اعظم کو گولی مار دی گئی
مکہ مکرمہ حج سیزن کے لیے تیار، لاکھوں عازمین حج کا استقبال شروع
امریکہ کا اسرائیل کے لیے ایک ارب ڈالر کے ہتھیاروں کا نیا پیکج
آئر لینڈ میں سگریٹ نوشی کی مقررہ عمر میں اضافہ کر دیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version