پی آئی اے ترجمان نے ایئرہوسٹس کی گرفتاری کی خبروں کی تردید کر دی

متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کے لیے اہم خبر آگئی
پی آئی اے ترجمان نے کہا ہے کہ ٹورنٹو میں ایئر ہوسٹس کی گرفتاری کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے نے ٹورنٹو میں ایئر ہوسٹس کی گرفتاری کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹورنٹو میں ہمارا جاوید نام کا کوئی گراونڈ سٹاف نہیں، اس سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں،
ٹورنٹو ایئر پورٹ پرایئر ہوسٹس کی حراست کے معاملے پر ترجمان پی آئی اے نے دو گراونڈ اسٹاف کے ملوث ہونے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔
ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ فائزہ اور جاوید کا نہ معاملے سے کوئی تعلق ہے اور نہ پوچھ گچھ ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ جاوید نام کا کوئی اسٹاف پی آئی اے کینیڈا میں کام نہیں کرتا، یہ خبر بے بنیاد ہے اور واقعات میں صداقت نہیں، اور ادارہ معاملے پر قانونی چارہ جوئی اور کینیڈا میں ہتک عزت کا دعوی دائر کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ مبینہ طور پر ٹورنٹو میں حنا ثانی کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان کے پاس سے منشیات برآمد ہوئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News