Advertisement

کسی دشمن کو سی پیک کو متاثر کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، احسن اقبال

احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہےکہ کسی دشمن کو سی پیک کو متاثرکرنے کی ہرگزاجازت نہیں دیں گے۔

سی پیک کے حوالے سے اپنے انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ جو چینی بہن بھائی پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں وہ ہمارے مہمان ہیں، حکومت اپنے شہریوں کو جو تحفظ دیتی ہے اس سے کئی گنا زیادہ وسائل اور تحفظ اپنے چینی بہن بھائیوں کو فراہم کرتی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کے دشمن سی پیک پہ حملہ کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے لیکن پاکستان اور چین کے عزم میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سی پیک کے تحت پانچ نئے کوریڈور ز بنائیں جائیں گے جن میں پاکستان کی معیشت میں نمو کے لئے ایسے منصوبے شروع کیے جائیں گے جن سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی اور جدت کو بنیاد بناتے ہوِئے ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ملک کو ہم آہنگ کیا جائے گا، اس کے ساتھ ساتھ کوریڈور آف گرین انرجی اور کوریڈور آف ریجنل ڈویلپمنٹ بنائے جائیں گے۔

Advertisement

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ 4 سال گزشتہ حکومت نے گوادر پورٹ کو صاف نہیں کرایا تھا جس سے بڑے جہاز لنگر انداز نہیں ہو پا رہے تھے، 16 ماہ میں اس پر دوبارہ ڈی سلٹنگ شروع کرائیِ جو اب مکمل ہو چکی ہے اور اب گوادر پھر گہری بندگاہ بن جائے گا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version