Advertisement

ملکی برآمدات کو 100 ارب ڈالر تک بڑھانے کے خواہاں ہیں، عاطف اکرام شیخ

ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی ملکی برآمدات کو 100 ارب ڈالر تک بڑھانے کا خواہاں ہے۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بحالی کے لیے تھنک ٹینک تشکیل دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر تجارت گوہر اعجاز کو تھنک ٹینک کی قیادت سونپی گئی ہے۔ ملک کی معیشت کو اس وقت 2030 تک بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔

صدر ایف پی سی سی آئی نے مزید کہا کہ پاکستان کی برآمدات کو 100 ارب ڈالر تک پہنچانا ہے۔ پاکستان میں بجلی کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے صنعت متاثر ہوتی ہے۔

ایف پی سی سی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بجلی کی قیمتیں 20 سینٹ تک پہنچ گئی ہیں جو اب 9 سینٹ تک آجائیں گی.

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی ممالک میں بجلی 6 سے 7 سینٹ فی یونٹ پر دستیاب ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی صنعتیں علاقائی ممالک کا مقابلہ نہیں کر سکتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ برآمدات میں اضافے کیلئے بنیادی مسائل حل کئے جائیں۔ اس وقت برآمدی صنعتیں تباہی کا شکار ہیں.

پریس کانفرنس کے دوران ایف پی سی سی آئی کے اراکین اور مندوبین نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے کردار پر اعتماد کا اظہار کیا۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ کا مزید کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی بحالی کیلئے ایس آئی ایف سی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صوبائی وزیر سے ایوان صنعت و تجارت ساہیوال کے وفد کی ملاقات
موبائل فونز، گاڑیوں اور بعض غذائی اشیاء کی درآمد میں اضافہ
بار بار درخواست نہیں کی جاتی لیکن اینٹ کا جواب پتھر سے دینا چاہیے، علی امین گنڈاپور
کراچی: گورنر ہاؤس کے باہر لگا گھنٹہ غائب
اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت 22 مئی تک ملتوی
وزیر اعظم کی تمام تر کاوشوں کے باوجود کسان پریشان
Next Article
Exit mobile version