سندھ کے بلدیاتی قانون میں ترمیم کا فیصلہ
کراچی: سندھ کے بلدیاتی قانون میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا گیا۔
پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق سندھ کے بلدیاتی قانون میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جب کہ بلدیاتی قوانین میں ترمیم کے لیے بلاول بھٹو نے ہدایت بھی جاری کردی ہیں۔
ذرائع پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے قانون میں ترمیم کے لیے سعید غنی، ضیاء لنجار، شرجیل میمن اور ناصر شاہ کو ٹاسک دے دیا ہے۔
ذرائع پیپلزپارٹی نے بتایا کہ سندھ کے بلدیاتی قانون میں سٹی کونسل میں ڈپٹی میئر، ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن میں وائس چیئرمین کو اختیارات دیے جائیں گے۔
ذرائع پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ڈپٹی میئر کو سٹی میئر کے مساوی اختیارات دیے جائیں گے جب کہ ٹاؤن وائس چیئرمین کو ٹاؤن چیئرمین کے برابر اختیارات دیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News